لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کیلئے اچھی خبر

لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت صوبہ بھرکےوکلاءجوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کے لئےدرخواستوں آج جمع کراسکیں گے،وصولی کا عمل 29جون تک جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کےوکلاء سےجوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے کی بھرتی کے لئے آج سے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی،گریڈ سترہ کے سول جج کے عہدے کے لئےامیدوار آج سے 29 جون تک آن لائن درخواستیں دےسکیں گے،بی اے ایل ایل بی اور دوسالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے امیدوار درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے،تین فیصد کوٹہ معذور اور پانچ فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لئےمختص کیا گیا ہے۔

امیدواروں کی درخواستوں کی سیکورٹنی کے بعد ان کو رول نمبر جاری کئے جائیں گے، اہل امیدواروں سے سول لاز، کریمنل لاز،انگلش، اردو اور جنرل نالج کے پیپرز لئے جائیں گے، گیارہ سو نمبروں کے پیپرز میں کامیاب ہونے والوں کو انٹرویو کے لئے بلوایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer