لاہور میں آج بھی مطلع ابر آلود ، بوندا باندی کا امکان

لاہور میں آج بھی مطلع ابر آلود ، بوندا باندی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور میں آج پھر مطلع ابر آلود  ہے، محکمہ موسمیات نے شام کے وقت آندھی کے ساتھ بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔

 لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش اور تیز آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے، باغوں کے شہر میں آج بھی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شام کے وقت آندھی اور بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پیر اور بدھ کے روز بھی تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار رہے گا۔