ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد مسلسل بند ؛ نمازیوں کو عبادت سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد مسلسل بند ؛ نمازیوں کو عبادت سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کی  جانب سے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کو رمضان کے آخری جمعہ پر مسلسل بند رکھنے کی شدید مذمت  کی گئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی حکام کی جانب سے نمازیوں کو عبادت سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد ساتویں سال بھی جامع مسجد سری نگر کو بند رکھا گیا۔رمضان جیسے مقدس مہینے میں عبادات پر پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے بھارتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذہبی آزادی کو بنیادی انسانی حق کے طور پر یقینی بنائے۔