ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 

سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گی۔ نییشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 سے 10 مئی 2026 تک کراچی میں ہوگی ۔ چیمپئن شپ کے مقابلے این ای ڈی یونیورسٹی اور نیول سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ۔ 

چیمپئن شپ کے تھروئنگ ایونٹس نیول سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ۔ اس کے علاوہ رننگ اور باقی تمام ایونٹس این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوں گے ۔ 

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تمام متعلقہ یونٹس کو چیمپئن شپ کے حوالے سے آگاہ کردیا۔