احمد منصور : لکی مروت میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، بیٹنی کے علاقے میں پولیس پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
واقعہ کے شہدا میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل انسپیکٹرصدر اعظم شہید سکنہ تاجبی خیل (ضلع لکی مروت)، کانسٹیبل شاہ بہرام شہید سکنہ شادی خیل ( ضلع لکی مروت)، کانسٹیبل شاہ خالد شہید سکنہ شادی خیل (ضلع لکی مروت) ، کانسٹیبل حاجی محمد شہید سکنہ ورگاڑی ( ضلع لکی مروت)، کانسٹیبل گل زادہ شہید سکنہ ور گاڑی (ضلع لکی مروت) کانسٹیبل سخی زادہ شہید سکنہ پاخیل (ضلع لکی مروت) اورکانسٹیبل نمدار شہید سکنہ علی خیل (ضلع لکی مروت) شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشتگردی کے اس بزدلانہ حملے کا نشانہ بنے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ دھماکےمیں شہید اورزخمی ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبرپختونخوا کےضلع لکی مروت سے ہی ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت دہشتگردی کاواقعہ ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کاافغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق بالکل درست ہے۔ آپریشن غضب للحق کے تحت فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور سہولت کار نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فتنہ الخوارج نے مقامی پختونوں کو نشانہ بناکرایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ان کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔