ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6  پولیس اہلکار شہید

شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں

 بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6  پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ : لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6  پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

 ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

  پولیس ترجمان کے مطابق دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

  پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں۔