ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایف آئی اے کی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار 

 ایف آئی اے کی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایف آئی اےکے بینکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 64 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران  مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے شہری کو بینک سے 64 لاکھ روپے قرض دلوانے کا جھانسہ دیا اور مبینہ طور پر بینک ملازمین کی ملی بھگت سے شہری کے نام پر 64 لاکھ روپے کا لون منظور کروایا۔

ملزم نے شہری کو صرف 24 لاکھ روپے کا قرض ظاہر کیا جبکہ باقی رقم مبینہ طور پر خود اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہڑپ کر لی۔ مزید یہ کہ ملزم آصف علی نے شہری سے 24 لاکھ روپے میں سے 3 لاکھ روپے اضافی طور پر بھی وصول کیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور کیس میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔