ملک اشرف : ہائیکورٹ نے پٹرول کی بچت، اخراجات میں کمی کے پیش نظر نئی پالیسی نافذ کر دی ۔عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی ،جمعہ اور ہفتہ کو عدالتیں بند رہیں گی۔
نئی پالیسی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں آج جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی ۔پہلے سے مقرر تمام کیسز کو ری شیڈول کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق آج سماعت کے لیے مقرر کیس کو بھی ری شیڈول کر دیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو ہائی کورٹ کی عدالتیں اور دفاتر بند رہیں گے۔
نئے مقدمات فوری دائر کرنے کے لیے ارجنٹ سیل برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کام کرے گی۔ ارجنٹ سیل برانچ میں صرف 10 فیصد سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے گا ۔عدالتی ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب عدالتیں پیر سے جمعرات تک باقاعدہ کام کریں گی۔