زاہد چودھری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی توانائی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا اصول سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمول کے مطابق ورکنگ جاری رہے گی اور مریضوں کو کسی قسم کی طبی سہولیات میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔