ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرے کی ادائیگی کیلئے کامران ٹیسوری سعودی عرب روانہ

عمرے کی ادائیگی کیلئے کامران ٹیسوری سعودی عرب روانہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سبکدوش گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔

 کامران ٹیسوری سعودی عرب میں چند روز قیام کریں گے، روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری بھی دیں گے۔

 اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو میں کہا کہ خدا حافظ کہنے کے لیے ایئر پورٹ آنے والے تمام پروٹوکول عملے کا شکر گزار ہوں۔

 اس سے قبل گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا۔

 انہوں نے یہ بھی کہ کہ میں گونگا بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا، نہ رہنا چاہتا ہوں، کہہ سکتا ہوں کہ کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔