ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس عبادت گاہوں، یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ

پنجاب پولیس عبادت گاہوں، یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی کے لئے ہائی الرٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :پنجاب پولیس کو جمعۃ الوداع کی عبادات اور یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 انسپکٹر جنرل  عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ جمعۃ الوداع کی عبادات اور یوم القدس کی ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گرد، شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی بھی مزید سخت کی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 32 ہزار 500 سے زائد عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے 83 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یوم القدس کے موقع پر اے کیٹگری کی 15، بی کیٹگری کی 22 اور سی کیٹگری کی 99 ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ ڈولفن سکواڈ لاہور، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مذہبی و حساس مقامات اور مارکیٹوں کے اطراف پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے۔