فاران یامین:سی سی ڈی کا شہر میں ایک اور مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم سیف اللہ ہلاک ہو گیا۔
حکام کے مطابق سی سی ڈی صدر کی ٹیم ملزم سیف اللہ کو ٹاؤن شپ کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے کر گئی تھی۔ اسی دوران مبینہ طور پر ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم سیف اللہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے مبینہ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔