خان شہزاد: لک کےمختلف حصوں میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے باعث چینی کی قیمت میں خود کار اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان کے دوران چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام، شہر میں چینی ہول سیل سطح پر 160 سے 165 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون سطح پر چینی کی قیمت 180 سے 185 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے لیکن ماڈل بازاروں اور دیگر مارکیٹوں میں چینی کی قیمت یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی مہنگی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر چینی کی قیمتوں کو قابو کرے تاکہ رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف مل سکے۔