عرفان ملک:دہشت گردی ، سوشل میڈیا سے جڑے جرائم ،جنسی استحصال کے واقعات کی روک تھام کیلئے پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے60ہزار127مقدمات کی تفتیش کی تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوادی گئی،پنجاب پولیس نے تفتیش کی تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان قوانین میں سقم ہونے کے باعث بری ہونے لگے ،سنگین مقدمات میں نامزد و گرفتار 2388 ملزمان کو بری کردیا گیا۔شیڈول ون میں سوشل میڈیا سمیت سنگین جرائم کے 32 ہزار 210 مقدمات کی تفتیش ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تفتیش مکمل ہونے پر 555 افراد کو سزا دلوائی گئی ،شیڈول ون کے مقدمات میں ملوث 1342 افراد کو بری کردیا گیا ،شیڈول ٹو میں سنگین دفعات کے تحت 28 ہزار 7 مقدمات کی تفتیش کی گئی۔تفتیش کی تکمیل پر 314 ملزمان کو سزا ہوئی۔
شیڈول ٹو کے مقدمات میں مطلوب 1046 ملزمان بری کر دئیے گئے۔سنگین جرائم کےمقدمات کی رپورٹ نئی حکمت عملی کی تشکیل کیلئے مرتب کی گئی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App