وقار حسین منگی: خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
شاعرہفت زبان حضرت سچل سرمست کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار پر چادر چڑھاکر باقاعدہ عرس مبارک کا افتتاح کریں گے ۔
14 مارچ سے شروع ہونے والے عرس مبارک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حضرت سچل سرمست کے 204 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہفتے کو ہوگا،عرس کے موقع پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گے ۔
عرس کے انتظامات دیکھنے کے لئے ایس ایس پی خیرپور نے سچل سرمست کے مزار کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم کا وزٹ بھی کیا۔