ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح ملزمان کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد، ویڈیو وائرل

مسلح ملزمان کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  تھانہ برکی کی حدود میں مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار پر شدید تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مسلح شخص نے موٹر سائیکل سوار پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کی اور اسلحہ تان کر دھمکیاں بھی  دیں۔

مذکورہ واقعے میں متاثرہ شخص کی شناخت ذکاء احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی شکایت پر تھانہ برکی میں مقدمہ درج کیا گیا  تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ تشدد کا واقعہ گزشتہ روز دن کے وقت پیش آیا جب مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار پر حملہ کیا۔ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔