ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ  الیکشن; پی ٹی آئی نے تگڑے سینیٹر لانے کی تیاریاں شروع کردی

سینٹ  الیکشن; پی ٹی آئی نے تگڑے سینیٹر لانے کی تیاریاں شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : سینٹ  الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے تگڑے سینیٹر لانے کی تیاریاں شروع کردی، سینیت الیکشن کیلئے نئے ناموں پر مشاورت  کرتے ہوئے  زلفی بخاری اور  بانی رکن حامد خان  کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے،  تمام ناموں کی منظوری بانی چئیرمین عمران خان دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قیادت کی ابتدائی مشاورت میں  زلفی بخاری اور بانی رکن حامد خان  کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ ہوا جبکہ الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی  اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی کا سینیٹ کے الیکشن کے لئے مزید کئی ناموں پر غور جاری ہے۔

  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن  کیلئے تمام ٹکٹس کی حتمی منظوری بانی چئیرمین پی ٹی آئی دیں گے ،سینیٹ کے ٹکٹس جاری کرنے کی حتمی مشاورت کیلئےعمران خان سے  ملاقات کا انتظار  کیا جا رہا ہے۔