قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان  ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم محمد طارق تھانہ جلال پور پیروالا کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ 

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔