گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں زمین بوس، 8افراد زخمی

 گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں زمین بوس، 8افراد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 202 چک گٹی کے گھر میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روز داردھماکے کے بعد دونوں گھروں کے مکین ملبے تلے دب گئے، اہل خانہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، جبکہ 3 افراد ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں  شروع کردیں ، اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا اور گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ملتان، راولپنڈی اور کوئٹہ میں بھی اسی نوعیت کے سلنڈر دھماکے ہوئے جس میں بچے جاں بحق اور اہل خانہ شدید زخمی ہوئے تھے۔