ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم بتائیں انہوں نے ’’جانور‘‘ کسے کہا ؟ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بتائیں انہوں نے تقریر میں جانور کسے کہا ؟ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں۔ ملک کی سیاسی صورت حال کو اس وقت ملک کا ہر شہری غور سے دیکھ رہا ہے ۔

اسلام آباد زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ادارے سے آئینی و قانونی کام لینا ہے۔ ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو عمران خان گالیاں نہ نکالتا۔  اس وقت جو عدم اعتماد کا چیلنج وزیر اعظم کے سامنے ہے یہ چیلنج عوام کا  ہے۔ ہم نے لانگ مارچ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، گھبرا چکا ہے اور گالی دینے پر اتر آیا ہے ۔ 

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ یہ غیر جہوری آدمی ہے جو نہ قانون پر یقین رکھتا ہے نا انصاف پر ۔یہ میچ فکسنگ پر یقین کرتا ہے اور دھاندلی کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس ہارے ہوئے شخص کو ہر گز دھاندلی نہیں کر نے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا پولیس زبردستی پارلیمنٹ لاجز میں گھستی ہے اور نمائندوں کو گھسیٹ کر لے جاتی ہے تو یہ کیا پیغام ہے ؟ ہر پارلیمنٹیرین کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے اور یہ حق انہیں آئین دیتا ہے ۔ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرتا ہے ۔یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا جمہوری عدم اعتماد ہے ۔یہ عدم اعتماد صرف وزیر اعظم کے خلاف نہیں بلکہ معاشی پالیسی پر ہے ۔ہم عدم اعتماد کر کے صاف شفاف انتخابات کرانا چاہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کا کیس آج تک پینڈنگ ہے اس کا جلد فیصلہ آنا چاہیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor