تحریک عدم اعتماد پرقومی اسمبلی اجلاس کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان، قومی اسمبلی اجلاس
کیپشن: PM Imran Khan, National Assembly Ijlaas.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس بلانے کی  تاریخ تجویز کردی  ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک   لانے کے بعد ملک میں سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 17  یا 18 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے یہ تجویز اسپیکر آفس  کو بھجوائی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مشاورت کے بعد اجلاس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک ضوابط کے مطابق قرار دے دی  ہے ۔ تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق بھی مکمل ہوگئی ہے۔ ذرائع کیمطابق کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔ قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل سپیکر کو بھجوا دی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا ۔پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا ۔ دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابط کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor