امیگریشن حکام کی بڑی کارروائی، فرانسیسی شخص کو ڈی پورٹ کر دیا

امیگریشن حکام کی بڑی کارروائی، فرانسیسی شخص کو ڈی پورٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی بڑی کارروائی ، ویزے کے بغیر لاہور پہنچنے والے فرانسیسی مسافر کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی ویزے کے بغیر لاہور پہنچنے والے فرانسیسی مسافر کو ڈی پورٹ کر دیا۔ فرانسیسی مسافر امارات ایئر کی پرواز 624 پر دبئی سے لاہور پہنچا ویزہ نہ ہونے پر حکام نے اگلی پرواز 625 پر دبئی ڈی پورٹ کر دیا۔ مختلف پروازوں پر یورپ اور دبئی سے 77 بے دخل پاکستانی بھی لاہور پہنچے ترکش ایئر کی پرواز 714 پر استنبول سے 73 بے دخل پاکستانی لاہور پہنچے تمام بے دخل پاکستانیوں نے غیر قانونی راستوں سے یورپ داخلے کی کوشش کی ۔

بارڈر فورسز نے مختلف کارروائیوں میں پکڑ کر ڈی پورٹ کر دیا امارات ایئر کی پرواز 624 پر دبئی سے بے دخل 4 پاکستانی لاہور پہنچے بے دخل مسافروں کے عزیز رشتہ دار، پیاروں کو لینے خود ایئرپورٹ پہنچے امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد 77 بے دخل گھر بھجوا دیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer