وکلا پر لگی بڑی پابندی ختم

وکلا پر لگی بڑی پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی وکلاء کیلئے اچھی خبرآگئی، موسم گرما کی آمد کے پیش نظر وکلاء کے گاؤن پہن کر پیش ہونے کی پابندی ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گاﺅن پہن کر پیش ہو نے کی شرط ختم کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ نے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاء کے لئے گاؤن پہننے کی پابندی 29 مارچ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا. وکلاء 29 مارچ سے بغیر گاون پہنے بغیر ہائیکورٹ میں پیش ہوسکیں گے، چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعدباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیاجائےگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ وکالت لائسنس کے لیے وکلاء کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے انٹرویوز 16 مارچ کو ہوں گے,چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی وکلاء کےانٹرویوز کرے گی، کمیٹی 30 سے زائد وکلاء سے سپریم کورٹ وکالت لائسنس کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سےانٹرویو کرے گی ،،تین رکنی کمیٹی راولپنڈی بنچ میں وکلاء کے انٹرویوز کرے گی ،،کمیٹی وکلاء کے عدالتی فیصلوں کی تعداد اور انکے عدالتی نظیر ہونے کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ وکلاء کے لئےگاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیاتھا، چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔جاری نوٹی فکیشن میں بیان کیاگیا تھا کہ عدالت عالیہ اور اس کے علاقائی بنچز کی عدالتوں میں پیش ہونےوالے وکلاء 3 نومبر2020 سے گاؤن پہنیں گے۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کی نقول ہائیکورٹ کے تمام ججز کے پرائیویٹ سیکرٹریوں سمیت دیگر عدالتی افسران کو بھجوائی گئیں تھیں، نوٹی فکیشن کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ،سیکرٹری ہائیکورٹ ملتان بار ، سیکرٹری ہائیکورٹ بہاولپور بار سمیت دیگر کو بھی ارسال کی گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer