سرکاری سکول میں بننے والاہاکی گراؤنڈ تباہ

سرکاری سکول میں بننے والاہاکی گراؤنڈ تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سےہاکی گراؤنڈ بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہونے کے قریب پہنچ گیا، منصوبہ التواء کا شکار ہونے سے آسٹروٹرف پڑے پڑے خراب ہونےلگی۔

تفصیلات کےمطابق سابقہ دور حکومت میں پہلی بارسرکاری سکول میں ہاکی گراؤنڈ بنایا جاناتھا،منصوبےکا افتتاح نومبر 2018 میں کیا جانا تھا،موجودہ حکومت کی جانب سےمنصوبےکو اہمیت نہ دینےکی وجہ سےڈیڑھ سال سےسکول میں پڑی آسٹروٹرف پڑے پڑے خراب ہونےلگی ہے,متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔

سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہاکی گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا منصوبہ ڈیڑھ سال سے التوء کا شکار ہےجبکہ ہاکی گراؤنڈ کا منصوبہ مکمل نہ ہونے سےکھیلوں کا فروغ ممکن نہیں،پانی نہ دیئے جانے کی وجہ سے ٹرف خراب ہوچکی ہے جبکہ آسٹرو ٹرف کے اکھڑنے کے باعث کھلاڑیوں کو کھیلنے میں بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس حوالے سےسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاکی گراؤنڈ بنانے کا منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائےگا,انجینئرفلک شیر کے مطابق فنڈز فراہم نہ ہونےسے منصوبےمیں تاخیر ہوئی،31 مارچ تک منصوبہ مکمل کرلیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer