کشمیربینڈ نے اپنا پہلا البم خواب ریلیز کردیا

کشمیربینڈ نے اپنا پہلا البم خواب ریلیز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )مشہور بینڈ کشمیر نے اپنا پہلا البم خواب ریلیز کردیا۔ البم میں 9گیت ہیں اس کے علاوہ 2بونس گانے اور پچھلے دو سالوں میں ان تمام گانوں کا مجموعہ جو بینڈ نے انفرادی طور پر ریلیز کیا انہیں بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز جیتنے کے بعد 2018میں اس البم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اپنے البم کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بینڈ کے ممبران کا کہنا تھا کہ اگر اس پورے تجربے کا خلاصہ پیش کریں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ خواب لگتا ہے۔ ان تمام مقامات پر پرفارم کرتے رہنا، اس موسیقی کو آگے پہنچانا ہمیشہ ایک خواب رہا ہے، اور اس البم کو ریلیز کرنا موسیقی کے سفر کا پہلا قدم ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔