"پنجابی فلموں کو پسند کر نیوالے زیادہ ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازاور پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیرمین چوہدری کامران اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی انڈسٹری کی اردو اور پنجابی فلموں پر توجہ دینا ہوگی . لوگوں کواچھی فلمیں دکھائیں اسکے بعد رسپانس ضرور ملے گا۔

چوہدری کامران اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی سے بنائے گئے سینماگھرہرلحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے ہی ہیں. چودھری کامران اعجاز نے کہا کہ اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقینا نوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نیوالوں کی تعداد زیادہ ہے۔چوہدری کامران اعجاز نے بتایا کہ وہ ان دنوں اداکار ہدایتکار نسیم وکی کے ساتھ مل کر فلم سوری بابا بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں جس کا سکرپٹ مکمل ہوگیا ہے اور ان دنوں معروف گلوکار موسیقار راحت فتح علی خان اس فلم کے گانوں کو بنا رہیں ہیں اور جلد ہی فلم کی کاسٹ مکمل کرکے فلم کی عکس بندی شروع کردی جائے گی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔