ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےقرارداد جمع

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےقرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاک فضائیہ کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرنےکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابققرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے جنگی جنون کے نتیجے میں پاکستان اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانےمیں کامیاب ہو رہا ہے،جس کی تازہ مثال جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالےملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ ہے،قرارداد میں کہا گیا کہ جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارے دن اور رات کسی بھی وقت اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حالیہ تجربہ ملکی دفاع کے تناظر میں عظیم سنگ میل ہے، جو پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،یہ ایوان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے بیان" پاکستان امن پسند ملک ہے ،دشمن نے جارحیت کی تو بھرپورجواب دیں گے" کوبھی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے،پاکستان کےدفاع کو ناقابل تسخیربنانےپرقوم کی نمائندگی کرتےہوئےایوان افواج پاکستان، سائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد پیش کرتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer