زین مدنی : سٹیج ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار غلام محمد المعروف جی ایم انتقال کر گئے ۔
اداکار غلام محمد کو میانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا ۔نماز جنازہ میں اداکار حسن مراد ، محمد علی میر ، ناصر میر، شاہد عزیز سمیت دیگر شریک ہوئے
غلام محمد نے پچاس سال تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ تیس سے زائد فلموں میں کام کیا ،اسی سالہ غلام محمد المعروف جی ایم پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

