سٹی 42: پنوعاقل میں فائرنگ، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے ۔
بائیجی چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے غلام حسین کلہوڑو اور ڈرائیور نشانہ بن گئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئےجبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔حالت تشویشناک ہونے پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔ مگر جانبر نہ ہو سکے۔
غلام حسین کلہوڑو اور ڈرائیور عبداللہ میتلو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔