ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل بال سیالکوٹ میں تیار، اسحاق ڈار کا پاکستانی ہنرمندوں کو خراج تحسین

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل بال سیالکوٹ میں تیار، اسحاق ڈار کا پاکستانی ہنرمندوں کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال "ایڈیڈاس ٹریکونڈا" سیالکوٹ میں پاکستانی ہنرمندوں نے تیار کی ہے، جو ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگرچہ پاکستان فیفا ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں میں شامل نہیں، تاہم پاکستانی ہنر ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا۔

انہوں نے آفیشل میچ بال تیار کرنے والے پاکستانی ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے کاریگروں کی مہارت اور دستکاری نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت دی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "میڈ اِن پاکستان" فیفا ورلڈ کپ 2026 کے عالمی جشنِ کھیل کا حصہ بن چکا ہے، جو پاکستانی صنعت اور افرادی قوت کی صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستانی کارکنوں کی محنت، مہارت اور اعلیٰ معیار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ملکی مصنوعات کی بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔