ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 287 زخمی

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 287 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں ان حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 287 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 111 افراد کو شدید حالت میں طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گی جبکہ 176 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔