ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

عدالت عالیہ میں زیر التوا تقریباً چار سال پرانی درخواست کو رجسٹرار آفس کی جانب سے 16 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار زبیدہ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس طارق محمود باجوہ سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ آئندہ سماعت کے دوران درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لے گی۔