ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت سمیت دیگر درخواستوں کو 16 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر اینٹی ریپ کرائسز سیل کی تشکیل کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے، جسے آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی طلب کر رکھا ہے، جو کیس اور اینٹی ریپ کرائسز سیل سے متعلق پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔
تین رکنی بینچ ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت سمیت دیگر متعلقہ درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔