ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نطنز ایٹمی تنصیبات کے نقصان کی تصاویر اور تفاصیل سامنے آ گئیں

Natanz Nuclear facilities, city42

سٹی42:  اسرائیل کے حملے میں تباہ ہونے والی نطنز نیوکلئیر لیبارٹری اور دیگر  تنصیبات کی حملے کے بعد حالت کی سیٹیلائٹ تصاویر  سے پتہ چلا ہے کہ اس نیوکلئیر سائیٹ پر کافی نقصان ہوا ہے۔ ایران نے زیر زمین لیبز اور دیگر تصریحات کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیلی میڈیا نے آئی ڈی ایف کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورینیم انرچمنٹ تنصیبات حملوں کا نشانہ تھیں۔ 

اسرائیل نے رات گئے ایران کی نیوکلئیر لیبارٹی نطنز پر  حملے کئے تھے۔ اسرائیل اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو شبہ تھا کہ نطنز لیبارٹری ایران کی نیوکلئیر پروگرام کا مرکزی مقام ہیں جہاں کئی خفیہ تنصیبات بھی کام کر رہی ہیں۔ کل رات اسرائیل کے حملوں مین نطنز  کی تنصیبات کا کافی نقصان ہوا اور یہاں جانی نقصان بھی رپورٹ ہوا جس میں کم و بیش 6  سائنسدان بھی شامل ہیں، ان میں ایٹمی پروگرام کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

 بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے بھی ایران کی نطنز نیوکلئیر تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق  کی ہے۔ 

IDF نے جمعہ کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کی صبح نہ صرف ایران کی Natanz جوہری تنصیب پر حملہ کیا بلکہ اس کی زیر زمین تنصیب کی متعدد منزلوں کو بھی تباہ کر دیا، جس میں مرکزی ہال بھی شامل ہے جس میں یورینیم کی افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز کی سب سے زیادہ تعداد موجود تھی۔

مزید برآں، اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جمعہ کی سہ پہر کو ایٹمی تنصیب کے خلاف فضائی حملے کا دوسرا سپیل بھی کیا ہے جس کی تفصیل ابھی سامنے آ رہی ہے۔

IDF کے ترجمان یونٹ نے واضح کیا کہ Natanz ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سب سے بڑی سہولت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان چند سائٹس میں سے ایک ہے جس میں یورینیم کی اعلیٰ،  ویپن گریڈ افزودگی کی صلاحیت موجود ہے، کچھ جگہوں کے برعکس جو صرف نچلی سطح تک افزودہ کر سکتی ہیں، نطنز لیبارٹریز میں بڑے پیمانہ پر یورینیم کی ویپن گریڈ انرچمنٹ کا کام کئی تہوں میں کیا جا رہا تھا۔ اب تک اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ نطنز تنصیبات میں زیر زمین کئی منزلیں بھی حملوں سے متاثر ہوئی ہیں۔۔