ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار
سورس: Google

ویب ڈیسک: ایران نے جوابی وار کرتے ہوئے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کردیا ، اسرائیلی فوج کی جانب سے ایرانی حملے کی تصدیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کردیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایرانی ڈرون حملے کی تصدیق کردی گئی۔

اسرائیلی فوج کا بتانا تھا کہ ایران میں 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 200 طیاروں سے ایران پر حملے کیے گئے۔

آج صبح اسرائیل نے ایران پرفضائی حملہ کیا تھا . تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کواسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی, ایران کی جوہری ایجنسی کےسابق ڈائریکٹرفریدون عباسی اورآزادیونیورسٹی کےسربراہ محمد مہدی تہرانچی کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ایرانی قیادت کا اعلیٰ ترین سیکیورٹی اجلاس جاری ہے اور ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  ایران کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بند کردی گئیں۔

روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع کئی منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔