عرفان ملک : نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے نئے پولیس اسٹیشنز تاحال فنڈز کی کمی کے باعث فعال نہیں ہو سکے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں نئے تھانوں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، تاہم ان تھانوں کو مکمل طور پر فعال کرنے میں شدید مالی رکاوٹیں سامنے آئی ہیں۔
بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کیجانب سےرواں مالی سال میں تھانوں کولاہورپولیس کےحوالےکیےجاناہے.فرنیچرو دیگر اخراجات کیلئےلاہورپولیس نےآئی جی آفس سے16کروڑروپےکابجٹ مانگاتھا.آئی جی آفس کی جانب سے تھانوں کے لیے 90فیصد بجٹ پرکٹ لگادیاگیا.کٹ لگانےکےبعدلاہورپولیس کو16تھانوں کےفرنیچر کیلئے16لاکھ کےفنڈزدیئے گئے.
پولیس حکام کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث سمن آباد ، ملت پارک ، نواں کوٹ تھانوں کوفعال نہ کیاجاسکا،شیراکوٹ سمیت 16تھانوں کی بلڈنگز مکمل ہونے کے باوجود تھانوں کو فعال نہ کیا جا سکا،آئندہ مالی سال میں ملنے والے فنڈز سے تھانوں کو مکمل فعال کر دیا جائےگا۔