ملک اشرف : ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کاروائی ،پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرفی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں صدر ینگ ڈاکٹرز سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ،عدالت نے صدر وائی ڈی اے۔ ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹروں کو دیے ریلیف میں 24 جون تک توسیع کردی.
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ،صدر وائی ڈی اے سمیت دیگر ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ، ینگ ڈاکٹرز کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت کے لاء افسر سعد بن غازی اپنی ایک عزیزہ کے انتقال کے باعث چھٹی پر ہیں ، متعلقہ لاء افسر آج موجود نہیں ، اس لئے استدعا ہے کہ عدالت جواب جمع کروانے اور بحث کے لئے مہلت دے دے، درخواست گزار ڈاکٹروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کیا ، احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت نے مطالبات منظورِ کرنے کی بجائے برطرف کے نوٹس بھیج دئیے ،درخواست گزار گنگا رام سمیت مختلف ہسپتالوں میں ہوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرریے ہیں ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز کالعدم قرار دے دے ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے اور دلائل کے لیے 24 جون تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،، برطرفی کے نوٹس کے خلاف ڈاکٹر ارسلان رضا ، ڈاکٹر حسیب تھند نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.