ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، 5 افراد پر گولیاں چلانے والے ملزمان گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، 5 افراد پر گولیاں چلانے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد/فاران یامین:برکی میں خاتون کو ہراساں کرنے کامعاملہ،  فائرنگ کر کے 05 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز کا 15 کی کال پر فوری ایکشن،سر عام فائرنگ کر کے خاتون سمیت 05 افراد کو زخمی کرنے والے 05 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار،ملزمان میں وسیم، رشید، دانش، خالد وغیرہ شامل،ملزمان سے رائفل میگزین اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے،ایس پی کینٹ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔