ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم مولانا فضل الرحمان  کےگھر پہنچ گئے

وزیراعظم مولانا فضل الرحمان  کےگھر پہنچ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کے گھر پہنچ گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

 وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی۔

 اس دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کیلئے پرامن جد وجہد کوفروغ دیا۔