ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یوٹیوبر راحم پردیسی عرف 'نسرین' پر قاتلانہ حملہ

معروف یوٹیوبر راحم پردیسی عرف 'نسرین' پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی نژاد کینیڈین معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار و کامیڈین  راحم پردیسی عرف ’نصرین‘ پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر راحم پردیسی کی زخمی حالت میں تصویر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق صارفین کا کہنا تھا کہ یہ جعلی ہو سکتی ہے۔ انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کل پتہ نہیں چلتا کہ یوٹیوبرز واقعی سچ بول رہے ہیں یا کوئی ’پرینک‘ کر رہے ہیں۔

راحم پردیسی نے اس واقعے کے حوالے سے اب اپنی انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی ہے۔ راحم پردیسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر کچھ شرابی غنڈوں نے حملہ کیا تھا اور شکر ہے کہ مجھے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے وہ جلد یا بدیر پکڑا جائے گا اور میں اِن کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے نمٹوں گا۔

واضح رہے کہ راحم پردیسی اپنے کردار ’نسرین‘ کے سبب خوب جانے جاتے ہیں، ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین میں نمایاں شہرت رکھتی ہیں۔  راحم پردیسی کی دو بیویاں ہیں، اُن کی پہلی بیوی سمیرا سے 3 بچے ہیں جبکہ اُن کی دوسری بیوی کا نام سومیا ہے جوکہ  پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔ راحم پردیسی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ پُرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔