ایلون مسک کو 14 سالہ جینئیس انجینئیر مل گیا

Elon Musk gets a genius engineer aged fourteen, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسپیس ایکس کمپنی نے 14 سالہ غیرمعمولی بچے کو سافٹ وئیر انجینئر بھرتی کرلیا ۔ یہ کمپنی ٹویٹر اورر ٹیسلا کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ہے۔

 کائران کوازی ا14 سال کی عمر میں  کیلیفورنیا کی سانتا کلارا یونیورسٹی کے اسکول آف انجینئرنگ سے کالج ڈگری حاصل کرنے والا ہے۔اسے 17 جون کو گریجویشن ڈگری مل جائے گی اور وہ  یونیورسٹی کی 172 سالہ تاریخ کا کم عمر ترین گریجویٹ بن جائے گا۔ کائران کوازی کے لئے خوشی کی بات یہ ہی نہیں کہ اس نے چھوٹی عمر میں انجینئیرنگ کی قابل رشک ڈگری حاصل کر لی بلکہ یہ بھی اس کے لئے خوشی کی بات ہے کہ ڈگری ملنے سے پہلے اسے کاروبار کی دنیا کے نابضہ ایلون مسک نے جاب آفر کر دی۔

کائران کوازی کو 9 سالکا تھا جب اس نے کالج میں داخلہ لے لیا تھا۔ 2 سال بعد 11 سال کی عمر میں اسے سانتا کلارا یونیورسٹی میں جگہ مل گئی جہاں اس نے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔اسی دوران کائران کوازی نے ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کی ریسرچ لیب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا۔

 کوازی کی فیملی کو بچے کی ذہانت کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ محض 2 سال کی عمر میں مکمل جملے بولنے لگا تھا۔

اسکول میں وہ اساتذہ سے کہانیوں پر باتیں کرتا تھا ، وہ تیسری جماعت ممیں تھا تو اسےاسکول کا کام بچگانہ لگتا تھا حالانکہ وہ خود کمسن بچہ ہی تھا۔اسکول کے ابتدائی ساولں کے دوران اس کے ٹیشرز اور والدین اس نتیجہ پر پہنچے کہ عام تعلیم اس غیر معمول بچے کی سیکھنے کی زبردست صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے۔

کوازی ویڈیو گیمز کھیلنا بھی پسند کرتاہے اور کافی وقت مطالعہ بھی کرتا ہے۔


کوازی کا کہنا ہے کہ اس میں ایسا کچھ بھی نہیں جس کو دیکھ کر ایسا لگے کہ وہ کچھ مختلف ہے۔

گزشتہ دنوں  کائران کوازی نے اسپیس ایکس کے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ڈویژن اسٹار لنک میں ایک ملازمت کا انٹرویو دیا اور کمپنی نے جولائی سے کام شروع کرنے کی پیشکش کر دی۔