ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صوبائی وزیر علی ساہی کو گرفتار کر لیا گیا

سابق صوبائی وزیر علی ساہی کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: Ali Afzal Sahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   اسلام آباد پولیس نے سابق صوبائی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا ۔

 رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس پر سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹرقاسم عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر