مشہور کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک

مشہور کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: کورین ڈرامہ اسٹار پارک سو ریون سیڑھیوں سے گِر کر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا جہاں کورین اداکارہ کام سے واپسی پر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر گِر پڑی۔

29 سالہ سنو ڈراپ اسٹار پارک سو ریون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکارہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکی تھی۔اداکارہ کی موت کے بعد اس کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت دماغ پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کا دل اور دیگر اعضاء قابل استعمال ہیں اگر کسی کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔