ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Muzafar, garh,wemen rape,during dacoity
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مظفرگڑھ کے علاقے بٹی بھٹیاں میں ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے  ماں کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو بالیاں اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر طالب   کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے، ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے بیوی کو  بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، فارنزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔