بڑی خبر؛جے یوآئی کے25رکنی گروپ کاپی ٹی آئی سےاتحاد

بڑی خبر؛جے یوآئی کے25رکنی گروپ کاپی ٹی آئی سےاتحاد
کیپشن: Imran Khan And Fazal ur Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جمیعت علمائے اسلام شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی، مولانا محمد خان شیرانی پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام  ف کے 25 رکنی گروپ نے تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ، جے یو آئی شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی۔

مولانا شیرانی سمیت 25 ارکان آج عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات کرنیوالوں جےیوآئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوں گے۔عمران خان سے ملاقات میں وفد کی قیادت مولاناشیرانی کریں گے جبکہ مولانا گل نصیب ،مولانا شجاع الملک بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان کی ہدایت پرحلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔

جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی تصدیق بھی کر دی۔