بجٹ اجلاس; پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

 بجٹ اجلاس; پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بجٹ اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی عمارت اوراطراف سخت سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو شہر کا امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،کسی غیرمتعلقہ شخص یاگاڑی کوپنجاب اسمبلی کےاحاطے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا سپیلمنٹری بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔دوسری جانب ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا۔