عامر لیاقت کے انتقال کے بعد فہد مصطفیٰ نے بڑا اعتراف کرلیا

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد فہد مصطفیٰ نے بڑا اعتراف کرلیا
کیپشن: Fahad Mustafa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار  و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اُن کے گیم شو کے کیریئر کا آغاز  عامر لیاقت حسین کی وجہ سے ہوا۔

ان دنوں فہد مصطفیٰ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جوان کی نئی فلم کے ٹریلر کے لانچ کا ہے، فہد مصطفیٰ کے مطابق وہ عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں اور اُن کے دل میں ہمیشہ ان کے لیے عزت اور پیار رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ’شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔‘فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔میزبان نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کی ہر کوئی کاپی کرنا چاہتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر