حج 2021، پاکستانی تیار شدہ احرام متعارف کرانے کا اعلان

حج 2021، پاکستانی تیار شدہ احرام متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: Ihram - Hajj 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پاکستان کا ایک اور اعزاز ، سعودی حکام نے حج 2021 کے لیے نئے احرام متعارف کرا دیا۔ ویژن 2030 کے تحت پاکستان میں بنائے گئے احرام کو اسی سال متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نئے احرام کو حماد آل یمی نے ڈیزائن کیا اور اس کی میفیکچرنگ پاکستان میں کی گئی۔ حرمین شریفین کی آفیشل پیج پر احرام کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ احرام کو حجاز اکرام کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ احرام سے حجاز اکرام بیکٹریا سے دور رہیں گے۔ پاکستانی نایاب کاٹن سے تیار شدہ احرام 90 بار استعمال کیا جا سکے گا۔

احرام کو بین الاقوامی معیار اور کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔ سعوسی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے بھی پاکستانی تیار شدہ احرام کو منظور کرلیا۔نئے احرام کو گزشتہ برس2020 میں پہلی مرتبہ بطور ٹیسٹ استعمال کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer