ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس بچوں کے لئے کتنا خطرناک ہے? نئی تحقیق سامنے آ گئی

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے کافی حد تک تحفظ حاصل ہوتا ہے کیونکہ ان کا جسم اس کے خلاف مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ننھے بچوں میں ایسی اینٹی باڈیز اور مدافعتی خلیات کی تعداد بالغ افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جو وائرس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ آخر وائرس سے بچوں کو بیماری کی معمولی شدت کا سامنا کیوں ہوتا ہے بالخصوص شیرخوار بچوں میں، جن میں دیگر نظام تنفس کے امراض جیسے فلو کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیقی ٹیم نے 3 ماہ سے کم عمر 4 بچوں کے مدافعتی ردعمل کا جائزہ لیا ، ان بچوں کے مدافعتی ردعمل کا موازنہ ان کے والدین اور دیگر بالغ مریضوں سے کیا گیا جو اس وائرس کو شکست دے چکے تھے۔

محققین  کے مطابق نتائج سے ایسی ویکسین دریافت کرنے میں مدد مل سکے گی جو بچوں کو ملنے والے تحفظ کی نقل کرسکے گی۔ شیرخوار بچوں جن کو کووڈ 19 کی سنگین شدت سے تحفظ حاصل ہوا تھا، یہ بہت کارآمد معلوم ہے جو مستقبل میں کووڈ ویکسینز کو ڈیزائن کرنے میں مددگار ثابت ہوسکے گی۔محقیقن کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ویکسینز سے تحفظ فراہم کرنے والی امیونٹی کی نقل جسم میں پیدا کی جاسکے گی۔