''میں کس کے ہاتھوں پہ اپنا لہو تلاش کروں،،قاتل ڈور نےتین سالہ معصوم کی جان لے لی

''میں کس کے ہاتھوں پہ اپنا لہو تلاش کروں،،قاتل ڈور نےتین سالہ معصوم کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا خونیں کھیل جاری،مستی گیٹ میں کٹی پتنگ کی ڈور نے 3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔پولیس تاحال ذمہ داران کیخلاف کوئی کارروائی نہ کر سکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور پولیس شہرمیں پتنگ بازی کا خونیں کھیل روکنے میں ناکام ہوگئی، تین سالہ خضر والدین کےہمراہ موٹر سائیکل پر نانی کے گھر سےواپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔معصوم بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعہ پر ایس ایچ او مستی گیٹ زاہد نواز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈور کا شکارہونیوالے معصوم بچے کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس روایتی کارروائی کرنے کی بجائے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے ۔

 

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیاہے۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اورغفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیاہے۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ڈور پھرنے کے واقعات میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔حکومت کی جانب سےپابندی کے باوجود بہت سے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔